’’تیری الفت میں صنم‘‘ زبیدہ خانم کی برسی آج منائی جائیگی
کیرئیر میں پاٹے خان، دلا بھٹی اورایاز سمیت متعدد فلموں کیلیے یادگار نغمے گائے
معروف پلے گلوکارہ زبیدہ خانم کی تیسری برسی آج منائی جائے گی۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے صاحبزادے فیصل بخاری رہائشگاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے۔
زبیدہ خانم کا آبائی شہر امرتسر ہے اور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان بھی ہجرت کرکے لاہور میں سکونت پذیر ہوا۔ زبیدہ خانم کا سنگیت کے کسی روایتی گھرانے سے کوئی تعلق نہیں۔ زبیدہ خانم کی مقبولیت اور شہرت کا نقطہ آغاز ہدایتکار نذیر کی ایک پنجابی فلم ''شہری بابو'' سے ہوا۔
گلوکارہ نے ۔''پاٹے خان''،''دلا بھٹی''، ''پتن''، ''چن ماہی''،''سرفروش''، ''ایاز'' سمیت متعدد فلموں کے لیے یادگار نغمے گائے جن میں تیری الفت میں صنم ہم نے بہت درد سہے، ساڈا سجرا پیار کوے بار بار، کیتے ہوئے قرار بھل جائیں ناں، چھڈ جاویں نہ چناں باں پھڑ کے، رب نے کرایا ساڈا پتناں تے میل اوئے، نی چھیٹے سجناں دی اے، بندے چاندی سونے دی نتھ لے کے،ساڈے انگ انگ وچ پیار نے پینگاں پائیاں نیں، اے چاند ان سے جاکر میرا سلام کہنا' آئے موسم رنگیلے سہانے جیاناہیں مانے' تو چھٹی لے کے آجا بالما'سمیت دیگرشامل ہیں۔
نسیم بیگم کے آنے کے بعد ملکہ ترنم نورجہاں کے مکمل طور پر پلے بیک کے شعبے سے وابستگی اختیار کرلینے سے زبیدہ خانم نے سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا اورمعروف کیمرہ مین ریاض بخاری سے شادی کرکے فلمی دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی۔ زبیدہ خانم 19اکتوبر 2013ء کو انتقال کرگئیں۔