پاکستان سے سیریز اسمتھ کی قیادت کا کڑا امتحان
ہوم گراؤنڈ پر6 ٹیسٹ میچز بیٹسمین کے مستقبل کی راہ کا تعین کریں گے، اسٹیو وا
لاہور:
اسٹیو وا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں جنوبی افریقہ اور پاکستان سے ہوم سیریز کے 6 ٹیسٹ میچزاسٹیو اسمتھ کی قیادت کے مستقبل کا تعین کرنے کیلیے اہم ہوں گے۔
وا نے کہا کہ اسمتھ اس ٹائپ کا کھلاڑی ہے جو مشکل صورتحال میں زیادہ بہتر انداز میں سامنے آتا ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ وہ ان دونوں ہوم سیریز میں بطور کپتان کیسی پرفارمنس پیش کرپاتا ہے۔
اسٹیو وا نے مزید کہا کہ شروع کے 6 سے 12 ماہ ہمیشہ شاندار ہوتے ہیں، آپ سب کچھ تبدیل کرتے ہو اور وہ کارگر رہتا ہے لیکن اس کے بعد حقیقت سامنے آتی ہے جو زیادہ سخت ہوتی ہے، میرے خیال میں سری لنکا سے سیریز میں شکست نے ہمارے سسٹم کو کچھ دھچکا پہنچایا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس میں ہماری فیلڈنگ بہت خراب رہی، وہ ہمارے شایان شان کسی طور پر نہیں تھی، تاہم آنے والے 6 ٹیسٹ میچز بطور کپتان اسٹیون اسمتھ کے مستقبل کی راہ کا تعین کریں گے۔
جنوبی افریقی ٹیم منگل کو آسٹریلیا پہنچ گئی، دونوں ممالک میں ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر سے پرتھ میں شیڈول ہے،اس کے بعد ہوبارٹ اور ایڈیلیڈ میں بھی طویل دورانیے کے دیگر دو میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان برسبین، میلبورن اور سڈنی میں ٹیسٹ میچز کھیلے گا، اس کی شروعات 15دسمبر سے ہوگی۔