پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہورمیں ہوگا نجم سیٹھی
پی ایس ایل کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس پاکستان لانا ہے، نجم سیٹھی
ISLAMABAD:
چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کردیا۔
دبئی میں پاکستان سُپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت غیرملکی کرکٹرز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ صرف ایک ایڈیشن کے بعد کئی نئے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور پچھلے سال سے زیادہ غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے لیے تیار ہیں جب کہ پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سُپر لیگ میں شامل تمام ادارے ایک ٹیم کی طرح ہیں اور پاکستان سُپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن زیادہ بڑا ہوگا جب کہ پی ایس ایل کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس پاکستان لانا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان بھی کیا۔