سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہوگی
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔
لاہور:
سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔
وزیراعظم نوازشریف كی نااہلی کے لیے چیئرمین تحریك انصاف عمران خان كی جانب سے دائر درخواست كی سماعت چیف جسٹس آف پاكستان كی سربراہی میں سپریم كورٹ كا بینچ كرے گا۔ تحریك انصاف كے میڈیا سیكرٹریٹ كے مطابق چیئرمین تحریك انصاف عمران خان بذات خود اس اہم ترین سماعت کے لیے عدالت جائیں گے۔ تحریك انصاف كی جانب سے ممتازماہرین قانون حامدخان ایڈووكیٹ اورنعیم بخاری ایڈووكیٹ مقدمے كی پیروی كریں گے۔
تحریك انصاف كے ترجمان كا كہنا ہے كہ اسپیكرقومی اسمبلی اورالیكشن كمیشن آف پاكستان كے علاوہ یہ تیسرا اہم آئینی فورم ہے جہاں وزیراعظم كی اہلیت پرسنجیدہ سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ترجمان كے مطابق چیئرمین تحریك انصاف عمران خان اس اہم ترین مقدمے كی سماعت كے بعد میڈیا سے گفتگوكریں گے۔