عمران خان کی جماعت اب ڈانسنگ پارٹی بن چکی ہے ترجمان پنجاب حکومت
عوام نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے لیے ووٹ دیا لیکن پی ٹی آئی نے سارا وقت سڑكیں ناپنے میں گزار دیا، زعیم قادری
ترجمان پنجاب حكومت سید زعیم حسین قادری نے كہا ہے كہ عمران خان سیاستدان نہیں محض سیاسی نقاد ہے اور اب ان کی جماعت ڈانسنگ پارٹی بن چکی ہے۔
زعیم قادری نے کہا کہ پاكستان میں میٹروبس سسٹم نے ٹرانسپورٹ كلچر میں انقلاب برپا كردیا ہے اور عمران خان كو میٹر وبس كے نام سے ہی الرجی ہے لیکن میٹروبس كے ناقد اس كی افادیت سے متاثر ہو كر پشاور میں بھی میٹرو بس لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملتان اور لاہور كی بات كركے علاقائی عصبیت ابھار رہے ہیں، حكومت آبادی كے تناسب سے زیادہ جنوبی پنجاب كے لیے بجٹ مختص كرچكی ہے۔
سید زعیم حسین قادری نے كہا كہ عمران خان ریكارڈ درست كرلیں، ملتان كے اسكولوں كی حالت خیبر پختونخوا سے كہیں بہتر ہے، خیبر پختونخوامیں طبی سہولتیں ناپید ہیں، عوام علاج كے لیے ملتان اور دیگر شہروں كے اسپتالوں كا رخ كرنے پرمجبور ہیں۔ انہوں نے مزید كہا كہ عمران خان كی جماعت ڈانسنگ پارٹی بن چكی ہے، وہ اقتدار كی ہوس میں ہوا كے گھوڑے پر سوار ہیں، عوام پی ٹی آئی كے كھوكھلے نعروں كی حقیقت جان چكے ہیں، عوام نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے لیے ووٹ دیا لیکن پی ٹی آئی نے سارا وقت سڑكیں ناپنے میں گزار دیا۔