کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ لوگوں میں خوف و ہراس
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 36 کلومیٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز
ضلع ژوب اور گرد نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث مکانات کی چھتیں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ضلع ژوب اور موسیٰ خیل میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زلزلے سے بچاؤ کی احتیاتی تدابیر
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 36 کلومیٹر تھی۔
ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کے باعث بعض علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔