عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر

عدالت نے 27 اکتوبر کو استغاثہ کے گواہان کو بھی آیندہ سماعت پر طلب کرلیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان اور ملزمان کو طلب کرلیا ہے : فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جام عائد کرنے کے لئے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔ عدالت نے کیس میں گرفتار ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا اورآئندہ سماعت میں مقدمہ کے گواہان اور نامزد ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو بھی طلب کرلیا ہے.

عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر ہی کیا جائے گا تاہم عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو بھی آیندہ سماعت پر طلب کرلیا، کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
Load Next Story