جہیز کے طعنوں سے تنگ آکر بھارتی کھلاڑی  کی اہلیہ نے خود کشی کرلی

جہیز نہ ملنے پر طعنے سنے پڑتے تھے اور روہت تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا، اہلیہ کا خود کشی سے قبل آڈیو پیغام

جہیز نہ ملنے پر طعنے سنے پڑتے تھے اور روہت تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا، اہلیہ کا خود کشی سے قبل آڈیو پیغام ،فوٹو:فائل

SHANGHAI:
جہیز کے طعنے اور شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت کمار کی اہلیہ لالیتا نے خود کشی کرلی۔




مغربی دہلی کے رہائشی بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی روہت کماراورلالیتا کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی لیکن والدین کی جانب سے جہیزنہ دینے پرطعنوں اور شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکرلالیتا نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی جب کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے شوہر کی تلاش شروع کردی ہے۔



لالیتا نے خودکشی سے قبل والد کو آڈیوپیغام میں کہا کہ جہیز نہ ملنے پر طعنے سننے پڑتے تھے اور روہت تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا لہذا میں اتنی مضبوط نہیں ہوں کہ ان کا مقابلہ کرسکوں اسی لیے خود کشی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب لالیتاکے والدین نے کبڈی ٹیم کے کھلاڑی کو بیٹی کی خودکشی کا ذمہ دار قرا دیا ہے۔
Load Next Story