آسٹریلوی پولیس افسر کو ہٹلر کا سلوٹ کرنے پرسزا

پولیس افسر نے مہمان کو ہٹلر کی طرز پر سلامی دے کر نیشنل سوشل ازم کو دوبارہ ابھارنے اور قانون کی خلاف ورزی کی،عدالت

پولیس افسر نے مہمان کو ہٹلر کی طرز پر سلامی دے کر نیشنل سوشل ازم کو دوبارہ ابھارنے اور قانون کی خلاف ورزی کی،عدالت۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کی ایک عدالت نے پولیس افسر کو ہٹلر کا سلوٹ کرنے کے جرم میں سزا کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ اپریل میں ہنگری سے ملحقہ بارڈر کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر پولیس افسر نے اپنے مہمان کو ہٹلر کی طرح سلامی دی تھی جس پر اسے مقدمے کا سامنا تھا تاہم اب عدالت نے شواہد کی روشنی میں 29 سالہ پولیس افسر کو جرم ثابت ہونے پر 9 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے قراردیا کہ 29 سالہ پولیس افسر نے مہمان کو ہٹلر کی طرز پر سلامی دے کر نیشنل سوشل ازم کو دوبارہ ابھارنے اور قانون کی خلاف ورزی کی۔


دوسری جانب پولیس افسر نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ساتھیوں نے عدالت کو گمہراہ کیا ہے اس نے ہٹلر کی طرز پر مہمان کو سلامی نہیں دی جب کہ وکیل استغاثہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس افسر کی اس حرکت کے گواہ ان کے ساتھی ہیں جب کہ ملزم اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہوں نے اپنے مہمان کو سلامی دی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے قانون کے مطابق ہٹلر کی طرح سلامی دینا قانونی جرم ہے جس کی سزا تقریباً 10 سال قید ہے۔
Load Next Story