کوئٹہ فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹراسکولز اوراسسٹنٹ زخمیحملہ آورہلاک
شاوکشاہ روڈ پر2 افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، زخمی ابرار شاہ نے حملہ آور کو گاڑی تلے کچل ڈالا
کوئٹہ کے علاقے شاوکشاہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز اوراسسٹنٹ شدید زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، متعلقہ ایس ایچ او نے ایکسپریس کو بتایاکہ منگل کی صبح ابرار حسین شاہ اپنے ساتھی اسسٹنٹ ایجوکیشن اصغر کے ہمراہ گاڑی میںآرہے تھے ،
ڈائریکٹریٹ کے مین گیٹ پر پہنچے تو پہلے سے موجود دو افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، ابرار شاہ خود گاڑی چلارہے تھے انہوںنے ایک ملزم کو گاڑی تلے کچل ڈالا اور ان کے ساتھی اصغر نے حملہ آور پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔