فیکا نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی مخالفت کر دی

غیرملکی کرکٹرز کیلیے دورئہ پاکستان اب بھی سیکیورٹی رسک ہو گا، فیکا

چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ برس فیصلہ کن معرکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی مخالفت کر دی۔


فیکا کا کہنا ہے کہ غیرملکی کرکٹرز کیلیے دورئہ پاکستان اب بھی سیکیورٹی رسک ہو گا، واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ برس فیصلہ کن معرکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرایا جائے گا۔

فیکا کے ڈائریکٹر ٹونی آئرش نے کہا کہ آزادانہ سیکیورٹی کنسلٹنٹس کی جانب سے گذشتہ چند برسوں میں ملنے والے مشوروں میں کرکٹرز کو پاکستان نہ جانے کا کہا گیا ہے۔
Load Next Story