خاتون سنگساری کیس آئی جی نے جوڈیشل انکوائری آرپی او ملتان کے تبادلے کی سفارش
ایس ایچ او کچا کھوہ اور چوکی انچارج معطل کردیے گئے
آئی جی پنجاب پولیس حاجی حبیب الرحمان نے خانیوال میں مریم بی بی سنگساری کیس میں حکومت پنجاب کو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے اور آر پی او ملتان مبارک اطہر کو تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خانیوال وقار عباسی کو فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے
جبکہ ڈی ایس پی صدر سرکل خانیوال جاوید خان ، ایس ایچ او کچا کھوہ انسپکٹر شمشاد خالد اور انچارج چوکی عاقل تھانہ کچا کھوہ سب انسپکٹر اشرف کی فوری معطلی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کیلیے آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار چیمہ کی سربراہی میں نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور چوہدری شفیق احمد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب طارق نواز ملک اس کیس میں ذوالفقار چیمہ کی معاونت کریں گے۔ خانیوال سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر وقار عباسی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔