مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک

بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، پولیس

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے، فوٹو : فائل

JERUSALEM:
مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ 26 زخمی ہوگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ 26 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ شدید زخمیوں کو جموں میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بس میں 45 افراد سوار تھے جب کہ تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ ریاست کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Load Next Story