نیشنل گیمز سندھ کا300رکنی دستہ حصہ لے گا

21 مینز اور خواتین کے 13ایونٹس میں شریک،خادم علی شاہ چیف ڈی مشن مقرر

21 مینز اور خواتین کے 13ایونٹس میں شریک،خادم علی شاہ چیف ڈی مشن مقرر فوٹو فائل

MULTAN:
لاہور میں شیڈول 32 ویں نیشنل گیمز کیلیے سندھ کے300رکنی دستے کا چیف ڈی مشن سید خادم علی شاہ کو مقرر کر دیا گیا۔

سندھ جمناسٹکس ایسوسی ایشن کی ثناء علی اورسندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کی ماجدہ حمید ڈپٹی چیف ڈی مشن ہونگی،سیکریٹری ایس او اے احمدعلی راجپوت دستے کے سیکریٹری اور سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید سعید جمیل خازن ہونگے۔سندھ حکومت کے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس شاہد الاسلام کوارڈینیٹرکی حیثیت سے دستے کا حصہ ہوں گے۔


300رکنی دستے میں 204مرد کھلاڑی وآفیشلز اور 96خواتین کھلاڑی وآفیشلز شامل ہوں گے، سندھ ان قومی گیمز میں مردوں کے21اور خواتین کے 13 ایونٹس میں شرکت کرے گا،خادم علی شاہ نے کہا ہے کہ روایتی مقابلوں کے موقع پر قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائیگا، کھیلوں کے دوران ڈسپلن کو خصوصی اہمیت دینگے،کوشش ہو گی کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔



انھوں نے کہا کہ میں صوبائی دستے کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی کوشش کرونگا۔ دریں اثنا سندھ کی مختلف کھیلوں کی تنظیموں نے نیشنل گیمز میں مالی وسائل کی کمی وجہ سے ڈیلی الائونس کی فراہمی کی ذمہ داری صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن پر ڈالے جانے کے بعد کھلاڑیوں کی تعدا د گھٹانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story