پارلیمنٹ کو لامحدود اختیارات حاصل ہیں اٹارنی جنرل

آئین میںجو چاہے ترمیم کرسکتی اورعدالتوںکو بھی ختم کر سکتی ہے

آئین میںجو چاہے ترمیم کرسکتی اورعدالتوں کو بھی ختم کر سکتی ہے۔ فائل فوٹو

اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو لا محدود اختیارات حاصل ہیں، وہ عدلیہ کے اختیارات میں کمی سمیت ہر طرح کی قانون سازی کی مجاز ہے۔ سپریم کورٹ میں توہین عدالت قانون کیس کی سماعت سے قبل گفتگو میں عرفان قادر نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیارات کم نہیں کرسکتی، پارلیمنٹ کی منظورکردہ ترمیم کسی عدالت میں چیلنج نہیںکی جاسکتی۔


این آر اوکیس میں حکومت کا موقف ہے کہ عدالتیں اپنے دائرہ کار میں رہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ این آر او عملدارآمد کیس میں ہمارا موقف یہی ہے کہ عدالت اپنے دائرے میں رہے، پارلیمنٹ کی پاس کردہ ترمیم پر عدالت سوال نہیں اٹھا سکتی۔انھوں نے کہا کہ آئین سب پربالادست ہے ، یہ کہنا مناسب نہیں کہ پارلیمنٹ عدلیہ کا اختیارکم نہیں کرسکتی،پارلیمنٹ آئین میںجو چاہے ترمیم کرسکتی ہے حتیٰ کہ عدالتوںکو بھی ختم کر سکتی ہے۔
Load Next Story