نیمار کا 2021 تک بارسلونا سے معاہدہ
تحت بارسلونا ممکنہ طور پر پورے یورپ سے ان کے طلب گاروں پر بھی نظر رکھے گی
برازیلین سپراسٹار فٹبالر نیمار نے بارسلونا سے پانچ سال کا نیا معاہدہ کرلیا، وہ اب اسپینش چیمپئن کے ساتھ2021تک موجود رہیں گے۔
نیمار کا کہنا ہے کہ کیمپ ناؤ میں انھیں گھر میں ہونے کا احساس ہوتا ہے، جون میں فریقین کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے میں فٹبالر کیلیے 250ملین یوروز بولی کی شق بھی شامل ہے، جس کے تحت بارسلونا ممکنہ طور پر پورے یورپ سے ان کے طلب گاروں پر بھی نظر رکھے گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ سمیت کئی کلبز24سالہ فٹبالر کو اپنی ٹیم میںشامل کرنا چاہتے ہیں، نیمار نے بارسلونا کے آفیشل ٹیلی ویژن پر کہا کہ میں کلب کے ساتھ معاہدے کی تجدید پر کافی خوش اور ایسا محسوس کرتا ہوں جیسے گھر پر ہوں، میرے خیال میں یہاں رہنا میرے لیے کافی بہتر ہے۔