پاکستان سے میچ پُرسکون انداز میں کھیلیں گے بھارتی کپتان
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے پر توجہ دیں، سوشل میڈیا سے دور رہیں، پلیئرز کو ہدایت
بھارتی ہاکی کپتان سمجھتے ہیں کہ اتوار کو روایتی حریف پاکستان سے ایشین چیمپئنز ٹرافی میچ میں ان کے پلیئرز پُرسکون انداز میں کھیلیں گے، اپنے کھلاڑیوں کے اعصاب کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے پی آر سری جیش نے کہاکہ بھارتی ٹیم کی نگاہیں ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہیں، گرین شرٹس محض ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کی طرح ہی ہیں۔
سابق ایشین چیمپئن جنوبی کوریا اور برصغیر کی روایتی حریف پاکستانی سائیڈ سے دو اہم میچزکی تیاری کرنے والے بھارتی کپتان نے کہا کہ دیگرٹیموں کی طرح پاکستان بھی اس ایونٹ میں ایک حریف ہے، اس وقت ہماری نگاہیں جنوبی کوریا سے ہفتے کو کھیلے جانے والے میچ میں3پوائنٹس حاصل کرنے پر مرکوز ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے کھلاڑیوں پر دباؤ آسکتا ہے، اس لیے میں انھیں مشورہ دوںگا کہ جو میچ یہاں ہورہا ہے اس پر توجہ دیں اور سوشل میڈیا سے دور رہیں۔
سری جیش نے ستمبر میں ہونے والے اڑی حملے پر روایتی طور پر پڑوسی ملک کے حوالے سے مخالفانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ جذباتی کرنے والا ہوتا ہے، ہم اس میں اپنا 100فیصد کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں،واضح رہے کہ بلیو شرٹس 2011 میں ہونے والا افتتاحی ایونٹ اپنے نام کرچکے، فائنل مقابلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گرین شرٹس نے2013 میں جاپان کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، سری جیش نے 2014 کی ایشین چیمپئنز ٹرافی فائنل میچ میں بھارت کو پاکستان پر فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔