وسیم اختر نے بھی بانی ایم کیو ایم کو ملک کا غدار قرار دیدیا
12 مئی سے قبل بھی بانی ایم کیو ایم نے حکومتی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی، وسیم اختر
سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما مصطفیٰ کمال کے بعد ناظم کراچی وسیم اختر نے بھی بانی ایم کیو ایم کو ملک کا غدار قرار دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو حاصل ہونے والی وسیم اختر کی دستخط شدہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق 12 مئی سے قبل بانی ایم کیو ایم نے حکومتی اداروں کے خلاف تقریر کی اور اس حوالے سے نائن زیرو پر بہت اجلاس ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 12 مئی سے قبل الرٹ جاری کر دیا تھا اور اس وقت سیکیورٹی امور کا انچارج میں تھا اور کراچی میں پیش آنے والے سانحے پر افسوس ہے۔ انہوں نے سانحہ 12 مئی کے حوالے سے پولیس کو اختیارات نہ دینے سے متلعق پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے گریز کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: الطاف حسین غدار اوردہشت گرد ہیں، عمران خان
جے آئی ٹی رپورٹ میں وسیم اختر نے بانی ایم کیو ایم کو ملک کا غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد بانی ایم کیو ایم کی 'را' کے ساتھ روابط کے حوالے سے تشویش ہوئی۔
https://www.dailymotion.com/video/x4ykko5