دمشق میں2 کار بم دھماکے بمباری78افراد ہلاک حکومت گرنے والی ہے نیٹو رو عراق
شدت پسندالنصرگروپ نے دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی
شام میں جمعرات کے روز دارالحکومت کے نواح میں ہونیوالے دوکاربم دھماکوں سمیت تشددکے دیگرواقعات میں 78افرادہلاک ہوگئے ۔
دمشق کے نواح میں ایک فوجی رہائشی علاقے میں ہونیوالے کاربم دھماکے میں بچوں سمیت16افرادہلاک ہوئے جبکہ ایک دوسرے بم دھماکے میں بھی8 افرادمارے گئے۔ یہ دھماکے بدھ کوہونیوالے دھماکے کے بعد ہوئے ہیں جن میں وزیرداخلہ محمدابراہیم الشاربھی زخمی ہوگئے تھے۔شدت پسندالنصرگروپ نے ان دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ نیٹوکے سربراہ راسموسین نے برسلز میں گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ بشار الاسد حکومت گرنے والی ہے،ایک سینئرروسی اہلکاربگدانوف نے بھی کہاہے کہ حالات سے لگتاہے کہ باغی جیت رہے ہیں، بشار الاسد حکومت ملک کے وسیع علاقوں کا کنٹرول کھوچکی ہے۔
عراق کے سینئروزیررفاع العیساوی نے کہاہے کہ بشارالاسد حکومت اب چندہفتوں کی مہمان ہے۔ جمعرات کوسرکاری فضائیہ نے دمشق ایئرپورٹ کے آس پاس باغیوں کے ٹھکانوں پربمباری جاری رکھی۔ امریکا نے الزام لگایاہے کہ پیرکے روزبشارالاسدکی حامی فوج نے جوملک کے وسیع علاقوں کا کنٹرول کھوچکی ہے دوردرازعلاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پراسکڈمیزائل فائرکیے ہیں،شامی حکومت نے اس کی تردیدکی ہے، تاہم ایک منحرف فوجی نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ اکتوبر میںاغوا ہونے والی یوکرائینی خاتون صحافی انہار کے اغوا کاروں نے 5کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ کردیاہے۔شامی حکومت نے باغیوں کوہتھیار بھجوانے کے الزم میں سابق لبنانی وزیراعظم سعدحریری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔