سقوط ڈھاکا میں ’را‘ کاکردارپانچ جہتی تھابھارتی مصنفین
بھارتی افواج کوخفیہ معلومات اوربنگالیوں کوخفیہ کیمپوں میں تربیت دی،کتابوں میں انکشاف
بھارت کے نامور بھارتی مصنفین نے اپنی کتابوں میں انکشاف کیاہے کہ بنگلہ دیش کی آزادی یاسقوط ڈھاکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کا کردار پانچ طرح کاتھا۔
نامور بھارتی مصنف بی رامن نے اپنی کتاب''بنگلہ دیش کی آزادی میں 'را'کا کردار''میں انھوں نے لکھا'را'' کا کردار پانچ جہتی تھا پہلایہ کہ اس نے بھارتی پالیسی سازوں اورمسلح افواج کوخفیہ معلومات فراہم کیں ۔دوسراآزادی کی جنگ لڑنے والے بنگلہ دیشیوں کوخفیہ تربیتی کیمپوں میں تربیت دی۔تیسراان لوگوں کوآزادی کی جنگ لڑنے والوں سے تعاون کرنے پرقائل کرنے اورخفیہ معلومات کی فراہمی کے ذریعے آزادی کی جدوجہد میں مدددینے کے حوالے تھا۔
چوتھاسی ایچ ٹی میں ناگااورمیزو(Mezo) مخالفین کی پناہ گاہوں اور تربیتی کیمپوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرنے کے حوالے سے تھاجبکہ پانچواں کرداریہ تھاکہ اس نے مشرقی پاکستان میں بنگالیوں کے قتل عام اور پناہ گزینوں کی نقل مکانی کی رپورٹیں شائع کراکر پاکستانی حکمرانوں کے خلاف نفسیاتی جنگ کی مہم چلائی۔
یہ جنرل یحیٰ خان کی سربراہی میں فوجی حکومت کی جانب سے دسمبر1970کے عام انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکارکے بعد1971ء کے آغازمیں مشرقی پاکستان کے اندربڑے پیمانے پرگڑبڑکے باعث ہوا ۔ایک اوربھارتی مصنفہ ڈاکٹرشرمیلا بوز، نے اپنی کتاب میں لکھاکہ باہمت پاک فوج مشرقی محاذپر ڈٹی رہی ۔
ایک اوربھارتی مصنف ریٹائرڈمیجرجنرل ڈی کے پالیت نے اپنی کتاب ''روشن مہم''میں لکھاکہ ایک عام غلط فہمی دورہونی چاہیے۔ بہت سی قیاس آرائیاں موجود ہیں کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی فوج ناکام کیوں ہوئی؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسے پسپائی نہیں ہوئی پاکستانی فوج نے سخت مزاحمت کی ۔