شام کے مستقبل کا فیصلہ تہران کرے گا ایرانی فوج کے سپہ سالار کا دعویٰ

ایران خطے میں اپنے مفادات کا بھرپور  طریقے سے دفاع کرے گا، جنرل محمد علی جعفری

مقدس مقامات کے دفاع کے لیے مداخلت نہ کرتے تو پورا خطہ مغربی ایشیا کا منظر پیش کرتا، ایرانی جنرل. فوٹو: فائل

MUZAFFARGARH:
ایرانی فوج کے سپہ سالار جنرل محمد علی جعفری کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں خطے کے ممالک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے مذاکرات کریں مگر شام کے مستقبل کا فیصلہ ایران ہی کرے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ تہران خطے میں اپنے مفادات کا بھرپورطریقے سے دفاع اورتحفظ کرے گا۔ انہوں نے شام میں ایرانی فوجی مداخلت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی سرحدوں سے باہراپنی جانیں قربان کرنے والے پوری قوم کے محسن اور ایرانی مفادات کا دفاع کرتے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ایران نے اپنی فوجیں شام میں اتار دیں

جنرل جعفری نے دوسرے ملک میں لڑنے والے فوجیوں کو مقامات مقدسہ کے محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں اپنے مفادات کے حصول تک لڑائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجیوں کا ملکی سرحدوں سے باہر لڑائیوں میں حصہ لینا صرف اللہ کی توفیق سے ہی ممکن ہے اور یہ توفیق ہر کسی کو نہیں ملا کرتی، اگر ہم مقدس مقامات کے دفاع کے لیے مداخلت نہ کرتے تو پورا خطہ مغربی ایشیا کا منظر پیش کرتا۔
Load Next Story