بینظیر قتل کیس میں مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو تیسرا خط ارسال

پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے بھیجے گئے شواہد ناکافی ہیں مزید ثبوت بھیجے جائیں

پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے بھیجے گئے شواہد ناکافی ہیں مزید ثبوت بھیجے جائیں فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوقتل کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے والے آٹھویں ملزم سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی گرفتاری اور پاکستان کو حوالگی کے لیے ڈائریکٹر انٹرپول پاکستان نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر فرانس کے شہر لیان میں نیا خط ارسال کر دیا ہے، پرویزمشرف کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو لکھا جانے والا یہ تیسرا خط ہے۔


قبل ازیں انٹرپول نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے بھیجے گئے شواہد ناکافی ہیں مزید ثبوت بھیجے جائیں اس خط کے جواب میں یہ تیسرا خط ارسال کیا گیا ہے۔

اس خط میں سابق صدر کے خلاف 2امریکی صحافیوں مارک سیگل اور مسٹر سرکنڈ کے پرویز مشرف کے خلاف بیانات،ان کو بھیجی گئی سابق وزیر اعظم کی ای میل کی نقول،پرویز مشرف کی جانب سے بے نظیر بھٹو کوبراہ راست ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ، سابق صدر کے خلاف آئی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر اعجاز،وزارت داخلہ کے سابق ترجمان بریگیڈیئر(ر) جاوید اقبال چیمہ کے بطورگواہ تفتیشی ٹیم کو دیے گئے بیانات،مقدمے کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کواشتہاری قرار دینے اور دائمی وارنٹ گرفتاری کی مصدقہ نقول،ایف آئی آر کی نقل اور جنرل پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے عدالت کے جاری کردہ اشتہار کی مصدقہ نقل بھی منسلک کی گئی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story