سویڈش برگیٹا المبے چل بسیں ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا پاکستان

دفترخارجہ نے برگیتا المبے کے انتقال پردکھ کا ظاہر کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دفترخارجہ نے برگیتا المبے کے انتقال پردکھ کا ظاہر کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

71سالہ سویڈن نژاد سسٹر برگیتا المبے، جنھیں 3دسمبرکولاہورمیں گولی ماردی گئی تھی ،اسٹاک ہوم کے اسپتال میں بدھ کی رات چل بسیں۔


المبے نے،جنھیں گذشتہ برس ڈینگی بخاربھی ہواتھا،پاکستان میں 38سالہ خدمات کے بعدرشتہ داروں کے مطالبے کے باوجود وطن واپسی سے انکارکردیا تھا۔انھوں نے پاکستان میں غریبوں کی خدمت کیلیے اپناوطن،خاندان اورزندگی وقف کردی تھی۔ان کاموقف سادہ تھا،غریب کی خدمت کرو۔ دریں اثناء آن لائن کے مطابق دفترخارجہ نے برگیتا المبے کے انتقال پردکھ اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Load Next Story