ڈاکٹر فوزیہ کو بھتہ خور کی دھمکی لفافے میں پستول کی گولی ارسال
میں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔ ڈاکٹر فوزیہ
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے گلشن اقبال میں واقع کلینک میں دھمکی آمیز فون کالز کے بعد ملزمان کی جانب سے لفافے میں پستول کی گولی ارسال کی گئی جس کی رپورٹ تھانے میں درج کرا دی گئی ہے۔
عافیہ موومنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گلشن اقبال بلاک 5 میں واقع ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے پرائیویٹ کلینک پر گزشتہ ایک ہفتے سے سلطان نامی شخص10لاکھ روپے بھتہ دینے کے لیے فون کالز کرتا رہا جس کی رپورٹ گلشن اقبال تھانے میں درج کرا دی گئی تھی، تاہم کالز کا سلسلہ بدستور جاری تھا کہ منگل کی ایک لفافہ جس میں ایک گولی تھی کلینک ارسال کیا گیا جسے فوری طور گلشن اقبال تھانے کے اہلکار کامران کے حوالے کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق بعدازاں سلطان نامی شخص نے فون کال کر کے کلینک بند کرنے کو کہا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اس حوالے کہنا ہے کہ مذکورہ واقعات ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سبوثاز کرنے کی سازش لگتی ہے تاہم وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔