ودیا بالن نے سدھارتھ رائے سے شادی کرلی

شادی کی تقریب سری سبرامانیا مندر میں منعقد کی گئی تھی.

شادی کی تقریب سری سبرامانیا مندر میں منعقد کی گئی تھی. فوٹو آئی اے این ایس

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اور سدھارتھ رائے کپور نے آج صبح شادی کرلی۔


اداکارہ ودیا بالن نے UTV کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سدھارتھ رائے کپور سے آج علی الصبح 4:45 منٹ پر شادی کرلی، شادی کی تقریب سری سبرامانیا مندر میں منعقد کی گئی تھی، اس سے قبل سنگیت کی تقریب ان کےگھرمیں ہوئی جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے جلوے بکھیرے۔

سنگیت میں بالی ووڈاداکارہ ریکھا مہمانوں کی خصوصی توجہ کامرکز بنی رہیں، واضح رہے کہ سدھارتھ رائے کپور کی یہ تیسری شادی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story