آئندہ انتخابات میں نئے صوبے کے حامیوں اورمخالفین کا مقابلہ ہوگا گیلانی

جنوبی پنجاب کے عوام کا 65 سال سےحق کھایا گیا اور یہ حق ہم انہیں دلوائیں گے، گیلانی

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ نہ بنا تو وہ تحریک شروع کریں گے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا ضروری ہے کیونکہ اس کے بننے سے ہی یہاں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔


ملتان میں جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا 65 سال سےحق کھایا گیا اور یہ حق ہم انہیں دلوائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ نہ بنا تو وہ تحریک شروع کریں گے، آئندہ انتخابات میں نئے صوبے کے حامیوں اورمخالفین کا مقابلہ ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لاہور میں پیلی ٹیکسی اور تندور کی اسکیمیں ناکام ثابت ہوئیں، مالیاتی اسکیموں میں غبن ہونےسےملک کا دیوالیہ نکل گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story