طاہرالقادری کا 2 نومبر کو عمران خان کے دھرنے میں شرکت کا اعلان
عمران خان نے طاہرالقادری کو فون کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اپنے بیان پر معذرت بھی کی۔
چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ناراضی دور ہوگئی اور عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا اور اس دوران عمران خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپنے بیان پر معذرت کی، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی اور ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا جب کہ عمران خان نے طاہر القادری کو 2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔ عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈہ نے بھی تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کی تصدیق کردی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے پہلے آرپار ہوچکا ہوگا، عمران خان
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک میں ڈیڈلاک میں نے ختم کرادیا ہے کیوں کہ طاہر القادری نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کی حامی بھر لی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان نے فون پر مجھے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جو میں نے قبول کرلی اور عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل کو بھی اس سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ، ماڈل ٹاؤن کا احتساب اور ملک میں بہتری لانے کے لیے عوامی تحریک اور پی ٹی آئی ایک ساتھ ہیں جب کہ ہماری پارٹی تو اس میں شرکت کرے گی لیکن دھرنے میں میری شرکت قبل از وقت ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x4yubvx_siasi-cousion-phir-ikaathay_news