امریکا ترکی کو پیٹریاٹ میزائل اور فوجی اہلکار فراہم کرے گا
امریکا ترکی کو شام کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں سے بچنے کے لئے 400 فوجی اہلکار اور 2 پیٹریاٹ میزائل کی بیٹریاں دے گا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ترکی کو امداد کی فراہمی نیٹو کی جانب سے احکامات کی بنا پر دی گئی ہے۔ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان لٹل نے کہنا ہے کہ سیکرٹی دفاع لیون پنیٹا نے ان احکامات پر دستخط کردیے ہیں۔
دوسری جانب نیٹو کے ترجمان اونا لنگیسکو کا کہنا ہے کہ ترکی کو فوجی اہلکار اور میزائل کی فراہمی صرف اس کے دفاع کے لئے کی جارہی ہے۔