آرمی چیف کا شہید کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرأت کا اعلان

شہید کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق تحصیل شبقدر سے تھا، آئی ایس پی آر

شہید کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق تحصیل شبقدر سے تھا، آئی ایس پی آر،فوٹو:ٹوئٹر

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے آرمی ایلیٹ کمانڈو کیپٹن روح اللہ کو تمغہ جرأت سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی میں آرمی کےکیپٹن روح اللہ بھی شہید ہوئے ہیں۔ کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق پشاور کی تحصیل شبقدر سے تھا۔



آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کی میت آبائی گاؤں وجہ ولہ پہنچا دی گئی جہاں شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔






آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرأت کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے آرمی کے نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بمبار کو ایک جانب محدود رکھا اور بڑی تعداد میں پولیس ریکروٹس کو نکلنے میں مدد دی۔

https://www.dailymotion.com/video/x4yzk6n

شہید کیپٹن روح اللہ اپنے فیس بک پیج پر آخری مرتبہ 11 اکتوبر کو سہ پہر ایک بجکر 37 منٹ پر پروفائل پکچر تبدیل کی جس پر پیغام درج ہے " ہم سب میں ایک فوجی چھپا ہے اور جب فرض کا حکم آجائے تو تیار رہیں"۔ شہید کیپٹن کی اس تصویر پر ان کی شہادت کے بعد قریبی دوست اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں جب کہ ساجد وزیر لکھتے ہیں کہ آپ پوری قوم کے لئے فخر کا نشان ہیں اللہ تعالیٰ روح اللہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ چوہدری عثمان لکھتے ہیں کہ خود تو جنت میں جگہ بنا لی اور ہمیں اداس چھوڑ دیا۔ شہید کے کئی دوستوں نے غمزدہ ایموجیز بھی شیئر کیں اور اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
Load Next Story