کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی نرالی منطق

شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے کے باعث دہشت گرد شہر میں حملہ کرنے میں ناکام رہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے کے باعث دہشت گرد شہر میں حملہ کرنے میں ناکام رہے، وزیراعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
8 اگست کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں نامور وکلا کی شہادت پر کہا گیا کہ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں کے خوف سے مذموم کارروائیوں کررہے ہیں لیکن اب پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملے میں 61 اہلکاروں کی شہادت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ کوئٹہ کو بچالیا گیا ہے۔

گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے 61 اہلکار شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی نرالی منطق نے سب کو حیران کردیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا کیونکہ شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے کے باعث دہشت گرد شہر میں حملہ کرنے میں ناکام رہے اور دہشت گردوں نے شہرسےدور پولیس ٹریننگ کالج کو نشانہ بنایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ دہشتگردی؛ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ


وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاع پہلے سے موجود تھی اور 3،4 دن پہلے ہائی الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو شہر میں موقع نہیں ملا اور انہوں نےمضافات میں کارروائی کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 61 ہوگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے میں 61 اہلکار شہید اور120 زخمی ہوگئے تھے جب کہ سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x4z1kzc
Load Next Story