ترکی کی عراق میں زمینی آپریشن کرنے کی دھمکی
ترکی کی جانب بڑھنے والے کسی بھی خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے تمام وسائل استعمال کرنے کو تیار ہیں،وزیرخارجہ
FAISALABAD:
ترکی نے اپنی جانب بڑھنے والے کسی بھی خطرے کے پیش نظر عراق میں زمینی آپریشن کرنے کی دھمکی دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیرخارجہ میلو کیسوگلو کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب بڑھنے والے ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور اگر اس کے لئے عراق میں زمینی آپریشن بھی کرنا پڑا تو اس کے لئے بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر ترکی پر کسی بھی خطرے کو نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا جب کہ ترکی کی جانب بڑھنے والے کسی بھی خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے تمام وسائل استعمال کرنے کو تیار ہیں اور یہ ہمارا بنیادی حق ہے۔
ترک وزیرخارجہ نے شام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنی سیکیورٹی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا جب کہ شام میں جاری کارروائیاں اس کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم کردش ورکرز پارٹی شمالی ضلع سنجیر کو دوسرا تخریبی علاقہ بنانا چاہتی ہے تاہم اس قسم کے کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ترکی اس طرح کے مزموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور انداز میں مداخلت کرے گا۔