17اشیا مہنگی اثرات ٹماٹروپیاز کے دام گرنے سے زائل افراط زر میں معمولی اضافہ
13دسمبرکو ختم ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کی سطح 187.61 رہی جو 6 دسمبرکو 187.51 اور ایک سال قبل 174.45 رہی تھی
مرغی، انڈے، لہسن سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ٹماٹر، پیاز اور آلو کے نرخوں میں نمایاں کمی سے زائل ہونے کے باعث گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح کم وبیش برقرار رہی۔
گزشتہ ہفتے 18 ہزار ماہانہ تک کمانے والوں کیلیے مہنگائی میں کمی اور اس سے زیادہ آمدن والے طبقات کیلیے اشیا معمولی مہنگی ہوئیں۔ 13 دسمبر کو ختم ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کی سطح 187.61 رہی جو 6 دسمبر کو 187.51 اور ایک سال قبل 174.45 رہی تھی، اس طرح ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح 0.05 فیصد مگر سال بہ سال 7.54 فیصد رہی۔
اس دوران زندہ مرغی 11.5، انڈے 5.5، لہسن 3.36، شرٹنگ 2.9 ، لانگ کلاتھ 2 اور ایل پی جی 1 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ جارجٹ، کیلے، گندم، انرجی سیور، سرسوں کے تیل، آٹے، مٹن، دال مسور، لکڑی، اری 6 چاول اور بیف کے دام بھی بڑھے، دوسری طرف ٹماٹر 15.8 ، پیاز 11.9 اور آلو 10.3 فیصد سستے ہوئے، سرخ مرچ پسی، دال مونگ، دال چنا، چینی، گھی، گڑ اور دال ماش کے نرخ بھی کم ہوئے،اس کے علاوہ 26 اشیائے ضروریہ کے نرخ مستحکم رہے۔