برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کا اظہار تشویش

ایران کا بھی مسلمانوں کے قتل عام پر اظہارمذمت

ایران کا بھی مسلمانوں کے قتل عام پر اظہارمذمت, فوٹو رائٹرز

برما میں جاری مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کاروائیوں پر عالمی برداری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق فسادات میں اب تک 650 مسلمان ہلاک ہو چکے ہیں


جبکہ 12 سو سے زائد لاپتہ ہیں اور نوے ہزار حملوں کے خوف سے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ فسادات سے سب سے زیادہ مسلم اکثریت والا صوبہ روھنگیا متاثر ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے روھنگیا صوبے کو ایشیا کا فلسطین قرار دیا ہے۔ ایران نے بھی برما میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔
Load Next Story