روس کی پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیش کش

امید ہے کہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، روسی صدر

بربریت کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ضرور ملنی چاہیئے، ولاد میر پیوٹن فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے کوئٹہ میں انسانیت سوز حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامید ہوں کہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بربریت کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ضرور ملنی چاہیئے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون بڑھانے کی پیشکش بھی کی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا

واضح رہے کہ روسی صدر نے اس سے پہلے کوئٹہ میں وکلا پر حملے کے بعد بھی پاکستان کو تعاون کی پیش کش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف روس پاکستان کی مدد کو تیار ہے۔

 
Load Next Story