جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والی افغان مونا لیزا ’’شربت گلہ‘‘ گرفتار


ایف آئی اے نے شربت گلہ کے شوہر اور بچوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے شروع کر دیئے ہیں. فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والی افغان خاتون شربت گلہ کو آج صبح نوتھیہ کے علاقے میں اس کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا جب کہ اس کے شوہر اور دو بچوں کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائی شروع کر رکھی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان مونالیزا کو شناختی کارڈ کے اجرا پر 3 نادرا افسران کیخلاف مقدمہ
واضح رہے کہ شربت گلہ نے 85-1984 میں اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی، افغانستان کے خراب حالات کے باعث وہ پاکستان آ گئی اور ایک پاکستانی شہری سے شادی کر لی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ شربت گلہ نے نا صرف اپنا بلکہ اپنے دو بچوں کا بھی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا ہے جس پر ایف آئی اے نے 2 سال کی تحقیقات کے بعد شربت گلہ، اس کے شوہر اور دو بچوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں ایف آئی اے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلرشاں آفریدی، محسن خان اور پراسیسنگ آفیسر کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x4z5mgl