جنرل شماریات ترمیمی بل منظور ہر10 سال بعد مردم شماری لازمی قرار

مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے فنڈزمختص کیے جا چکے ہیں، پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ

مزید کارروائی کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے جنرل شماریات ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیرمین قیصراحمد شیخ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے جنرل شماریات ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی گئی۔ بل کے ذریعے مردم شماری ہر10 سال بعد لازمی قراردی گئی ہے جب کہ گورننگ کونسل میں صوبوں کی مرضی سے ایک ایک رکن لازمی شامل ہوگا۔


پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل کا کہنا تھا کہ مزید کارروائی کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، مردم شماری کیلئے تیاری مکمل ہے جب کہ مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے فنڈزمختص کیے جا چکے ہیں، مردم شماری کو قابل اعتماد اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوج کی دستیابی سے مشروط کیا گیا.

 

 
Load Next Story