دھرنے والوں کی نیت بہت خطرناک ہے رانا ثنااللہ
افراتفری کے خواہش مند سمجھ لیں ملک کو انتشار کا شکار نہیں ہونے دیں گے، وزیر قانون پنجاب
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ دھرنے والوں کی نیت بہت خطرناک ہے لیکن افراتفری کے خواہش مند سمجھ لیں ملک کو انتشار کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ احتجاج قانونی حق ہے لیکن کسی کو گالی گلوچ کا حق نہیں، کس آئین اور کس قانون کے تحت اسلام آباد بند کیا جارہا ہے، کھلاڑی ابھی تک کھیل کے میدان سے باہر نہیں آیا، ایک ضدی انسان پوری قوم کو نیچے دکھانے پر تلا ہوا ہے۔ لاشوں کی سیاست کرنے والے ہر قیمت لاشیں چاہتے ہیں، راولپنڈی والا کہتا ہے کوئی لاش نہ ملی تومجھے گولی ماردینا، افراتفری کے خواہش مند سمجھ لیں کہ ملک کو انتشار کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔
رانا ثناللہ نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شکست کا کوئی آپشن نہیں، اس جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنی ہے ، ہمسایہ ملک دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے، افغانستان کا رویہ بھی ہمارے ساتھ بھائیوں والا نہیں ہے اور پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کے واقعے کی کڑیاں افغانستان میں جاکر ملتی ہیں،دہشت گردی کے واقعات روکنےمیں کوتاہیوں کو بھی دیکھنا چاہیے، ہم نے دہشت گردی روکنے کے لیے توجہ کم کی تو خمیازہ قوم بھگتے گی۔