حکومت پاناما انکوائری بل منظورکرلے توتمام پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں اعتزازاحسن
ہم دھرنے میں شریک نہیں لیکن 20 اگست کی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے فیصلوں پرقائم ہیں، رہنما پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما پیپرز انکوائری بل منظورکرلے تو اس کی تمام پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ اپوزیشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے، سب کوپتہ ہے حکومت کوکب ہماری یاد آتی ہے، حکومت مشکل میں ہے اورچاہتی ہے دھرنے کوناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی لیکن ہم 20 اگست 2016 کی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے فیصلوں پرقائم ہیں، اے پی سی میں طے ہوا تھا کہ پاناما ٹی اوآرز پربل پارلیمان میں پیش ہوگا، ہم نے وہ بل پارلیمان میں پیش کردیا ہے، ضرورت پڑی تو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات واضح اوربنیادی ہیں، حزب اختلاف پاناما پیپرزانکوائری بل پرمتفق ہے، بل میں وزیراعظم سمیت سب کے لیے یکساں ضابطہ تجویزکیا گیا ہے، حکومت بل منظورکرلے تواس کی تمام پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں کیونکہ حکومت بل پرراضی ہوجاتی ہے توعمران خان کا بھی یہی مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاناما معاملہ سپریم کورٹ نہیں جانا چاہیے تھا، عمران خان اپنا لہجہ نرم رکھیں کیونکہ اس مرحلے میں اپوزیشن پر تنقید مناسب نہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x4z5fyx