بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے مزید 2 شہری شہید آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ پاکستان رینجرز نے بھرپور جواب دیا، ترجمان پاک فوج

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 افراد بھی زخمی ہوگئے جب کہ پاکستان رینجرز نے بھرپور جواب دیا، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور بلا اشتعال فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 2 شہری شہید ہوگئے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ایک بار پھر شروع کردی گئی ہے اور ورکنگ باؤنڈری پر ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے تازہ واقعہ میں مزید 2 شہری شہید جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔




ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی بھی کی گئی جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی، بھارتی ہائی کمشنر کی طلبی

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ 21 اکتوبر سے جاری ہے جس میں اب تک 6 پاکستانی شہری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
Load Next Story