تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے شہباز شریف کا چیلنج قبول کرلیا
علیم خان کا شہباز شریف پر 30 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان۔
تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام "تکرار" میں میزبان عمران خان سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے فرنٹ مین جاوید صادق کے درمیان گٹھ جوڑ ہے اور اس کے ثبوت میں سامنے لاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر30 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رہا ہوں اور شہباز شریف سے دعویٰ جیت کر تمام رقم شوکت خانم کو عطیہ کردوں گا۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ 2008 سے اپوزیشن کی سیاست کررہا ہوں اس لئے تمام الزامات کے ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا ٹھیکہ ہو یا کوئی اور تمام ٹھیکوں کے پیچھے ایک ہی شخص ہوتا ہے جس کا نام جاوید صادق ہے۔