کراچی بار کے الیکشن آج ہونگے سٹی کورٹ حساس قرار
صدرکی نشست کیلیے ادریس رائو،عمران بٹ،نعیم قریشی اورنورنازمیںمقابلہ ہوگا.
کراچی بار ایسوسی ایشن کا66واں الیکشن آج سٹی کورٹ میں ہوگا۔
پولنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی، کراچی بار میںکل وکلاکی تعداد 12ہزارہے، ووٹرلسٹ کے مطابق 6 ہزار وکلا اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے،صدرکی نشت کیلیے محمد ادریس رائو ، محمد عمران بٹ ، نعیم قریشی اور نورناز آغا کے درمیاں مقابلہ ہوگا ، نائب صدر کیلیے محمد سعیدالزماں اور سید طارق عارف علی کے درمیاں ون ٹو ون مقابلہ ہے ، جنرل سیکریٹری کیلیے کاشف حنیف، محمد جاوید میمن ، محمد اعظم خان اور محمد منصف جان امیدوار ہیں ، جوائنٹ سیکریٹری کیلیے عبدالصمد خٹک ، آفتاب احمد چنہ ، محمد عامر ، محمد نزرائو محمد شعیب مدمقابل ہیں ۔
خازن کی نشست کیلیے تین وکلاعبدالقدیر مہر ، دلبر اعجاز اور منیر احمد امیدوار ہیں جبکہ لائبر یرین کیلیے عبدالوحید سیال ، سکینہ خاتون رضوی ، سرداد محمد طارق خان مغل کے درمیاں مقابلہ ہے، اس کے علاوہ مجلس عاملہ کی 11نشستوں کیلیے 39 وکلا میں مقابلہ ہوگا، علاوہ ازیںکراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر سٹی کورٹ کو حساس زون قرار دیدیا ہے۔
سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر سیشن جج احمد صبا کی ہدایت پر آج سٹی کورٹ میں سیکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سٹی کورٹ میں ڈی ایس پی عید گاہ کی نگرانی میں 350پولیس افسران و اہلکاروں اور25 لیڈی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،سٹی کورٹ کے اطراف غازی62 ونگ رینجرزکوتعینات کیا گیا ہے،بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود رہیں گے ،سٹی کورٹ کے اطراف گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔