روسی میزائل شیطان دوئم کی تصاویرجاری دنیا میں خوف کی لہر

ایٹمی میزائل اس قدرطاقتورہے کہ ایک حملے میں فرانس جیساملک صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا

دیوقامت ایٹمی میزائل شیطان دوئم 16 ایٹم بم بیک وقت ساتھ لے جانیکی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوٹو: فائل

روسی کے ایٹمی میزائل شیطان دوئم کاچرچا ایک عرصے سے ہورہا تھا لیکن اب امریکاکے ساتھ بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کی فضا میں پہلی بار روس نے اس خوفناک ہتھیار کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں جنھیں دیکھ کر امریکا اور یورپ پر لرزہ طاری ہوگیا ہے۔



غیرملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ایٹمی میزائل اس قدرطاقتور ہے کہ اس کے ایک حملے میں فرانس جیسا ملک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا،روس کا یہ نیا ہتھیار اس سے پہلے تیارکیے گئے ایٹمی میزائلوں 18SS کی جگہ لے گا۔ جاری کی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ شیطان دوئم ایک دیو قامت میزائل ہے جو 16ایٹم بم بیک وقت ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔


میزائل کی رینج 11 ہزار کلو میٹر سے زائد ہے اور یہ 100 ٹن تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ میزائل امریکی ریاست ٹیکساس کو مکمل صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



Load Next Story