مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے وزیراعظم
نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم قابل مذمت ہے پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم
وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جاری ہے اس مسئلے کا پرامن اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے۔
مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں آج بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے وزیراعظم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 27 اکتوبرکو مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کا سیاہ باب رقم کیا گیا اور 1947 میں بھارتی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی میں اپنی فوج اتار دی گزشتہ 69 سالوں سے کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ، پہلی مزاحمتی اسمبلی آج منعقد ہوگی
نوازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے کیوں کہ اس مسئلے کا واحد پرامن اور پائیدار حل صرف یہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کی جانب سے ظلم و ستم قابل مذمت ہے پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا اور اپنی آوازبلند کرتا رہے گا عالمی برادری کو بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی سنگین انسانی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔