بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو منہ توڑجواب دیں گے وزیر اعظم

بھارت اپنے فوجیوں کو ہدایت کرے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں، وزیراعظم

بھارت حالیہ واقعات کی تحقیقات اور حقائق پاکستان کو فراہم کرے، نوازشریف۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
وزیراعظم نواز شریف نے ورکنگ باونڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ورکنگ باونڈر ی اور کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیاجائے گا، ہم امن پسند قوم ہیں جب کہ تنازعات کا نہ صرف مذاکرات کے ذریعے حل پر یقین رکھتے ہیں بلکہ خطے میں امن واستحکام اور مشترکہ ترقی وخوشحالی پر بھی یقین رکھتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ہماری کوششوں کا موثر جواب نہ دینا افسوسناک ہے تاہم بھارت اپنے فوجیوں کو ہدایت کرے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں اور سرحدی دیہات کو دانستہ ہدف بنانے سے گریز کرے جب کہ بھارت حالیہ واقعات کی تحقیقات اور حقائق پاکستان کو فراہم کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : : بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 شہری شہید

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ 21 اکتوبر سے جاری ہے جس میں اب تک 6 پاکستانی شہری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
Load Next Story