پاک چین جنگی مشقیں خطے سے دہشتگردی کے خاتمے میں ہماری مدد گار ہیں آرمی چیف

آرمی چیف نے جنگی مشقوں میں شریک دستوں کی جنگی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا، آئی ایس پی آر

انسانیت کے فائدے کے لیے ہم دنیا سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں، آرمی چیف فوٹو:فائل

FAISALABAD:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک چین اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں دیکھیں اور اس میں شریک دستوں کی جنگی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک چین اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں دیکھیں اور مشقوں میں شریک دستوں کی جنگی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا۔ آئی آیس پی آر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا مقصد دونوں مسلح افواج کے فیلڈ کمبیٹ تجربے کو شیئر کرنا ہے۔


اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مشترکہ جنگی مشقیں چینی مسلح افواج کے ساتھ ہمارے تعلق کو مزید مستحکم کرتی ہیں اور ایسی جنگی مشقیں خطے سے دہشت گردی کے خاتمے میں ہماری مدد گار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے فائدے کے لیے ہم دنیا سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں کیونکہ تجربا ت کا شیئر کرناعالمی امن کے لیے ہماری ذمہ داری بھی ہے۔

Load Next Story