پاکستان کا بھارتی سفارتکارکوناپسندیدہ قراردیکرملک چھوڑنے کا حکم
بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج
KARACHI:
پاکستان نے بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفترخارجہ طلب کیا گیا جہاں انہیں ورکنگ باؤنڈی کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ انہیں ناپسندیدہ قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کی سرحدوں کے بعد سفارتی دہشتگردی، پاکستانی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ کی سرگرمیاں ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے جس کے باعث انہیں ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے اسٹاف میں شامل اہلکار محمود اختر کو فوج کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں ملک چھوڑنے کے حکم دیا گیا۔