کمیٹی ممبر کاقتل امن خراب کرنیکی سازش ہےمتحدہ
جرائم پیشہ عناصر مذموم مقاصد کے لیے متحدہ کے بیگناہ کارکنان کونشانہ بنارہے ہیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پی آئی بی سیکٹر یونٹ CB-1 کے کمیٹی ممبرعبدالوحید کو مسلح دہشت گردوںکی جانب سے فائرنگ کرکے شہیدکرنے کی سخت الفاظ میںمذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر مذموم مقاصد کیلیے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کونشانہ بنارہے ہیںاوردہشت گردوںکی فائرنگ سے عبدالوحید کاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے
جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے عبد الوحید شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کاظہارکرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی اورشہیدکی مغفرت ،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلیے دعاکی۔
رابطہ کمیٹی نے صدرزرداری ،وزیراعظم،وفاقی مشیر داخلہ ،گورنر،وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ عبدالوحید کے قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورکارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میںملوث دہشت گردوںکوگرفتارکرکے کفرکردارتک پہنچایا جائے اور عوام کی جان و مال کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔