تحریک انصاف کے رہنماؤں کوبنی گالہ جانے سے روک دیا گیا
بنی گالہ جانے والے راستوں پر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے
KARACHI:
وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ماحول بتدریج گرم ہوتا جارہا ہے اورگزشتہ روزبنی گالہ سیل کئے جانے کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنماؤں کوعمران خان کی رہائش گاہ جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی سی اوراولپنڈی کی جانب سے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کوتحریری طورپرکہا گیا ہے کہ انتظامیہ عمران خان کو شیخ رشید کے جلسے میں شرکت سے روکیں، ان کی جلسے میں شرکت امن اومان کی خراب صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کوہاٹ میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگی کارکنوں میں تصادم
ڈی سی او راولپنڈی کے مراسلے کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے عمران خان کوراولپنڈی میں جلسہ میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے، مری روڈ سے بنی گالہ جانے والے راستے میں پولیس اورایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق سمیت کئی رہنماؤں کوعمران خان کی رہائش گاہ جانے سے روک دیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی قیادت پارٹی کے مرکزی دفترپہنچ گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پولیس کا تحریک انصاف کے کنونشن پر دھاوا، متعدد کارکنان گرفتار
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے انہیں فون کرکے ہرصورت میں لال حویلی جلسے میں پہنچنے کی یقین دہانی کرادی ہے اور ان کے ساتھ جہانگیرخان بھی ہوں گے جب کہ پولیس نے شیخ رشید کے ڈرائیوراورسیکیورٹی اسٹاف کو حراست میں لیکران کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے اورشیخ رشید نے آج جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس میں عمران خان بھی شرکت کریں گے۔