ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہکراچی بھی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں
مالاکنڈ، ہزارہ، قلات، مکران ڈویژن، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔
ملک بھر میں حالیہ بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بالائی علاقوں میں کئی اہم رابطہ سڑکیں بند ہوجانے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ کراچی میں بھی سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مانسہرہ، ناران، کاغان اور شوگران میں گزشتہ دو روز کے دوران دو فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری نے مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثرکردیا ہے۔
اسلام آباد میں دو روز تک جاری رہنے والی بارش کے بعد آج بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ آزاد کشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بالائی وادی نیلم کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔
مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے راستے بند ہیں۔ سوات، لوئر دیر اوربونیرسمیت مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ نتھیا گلی اور ایوبیہ میں برف نے ہر شے کو ڈھانپ لیا ہے۔ مری میں بجلی اور گیس کی بندش سے سیاح متاثر ہورہے ہیں۔
کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں بھی برفباری کے بعد سرد ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا ہے جس کے باعث شہر میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ اور پوٹھوہار ریجن میں بارش جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، قلات، مکران ڈویژن، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔