گلوکار سلمان احمد پولیس حراست سے فرار ہوگئے
وین کا دروازہ ٹھیک سے بند نہیں ہوا تھا جس جسے باعث وین سے نکل گیا، سلمان احمد
پولیس نے گلوکار سلمان احمد کو بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تاہم قیدیوں کی وین کا دروازہ بند نہ ہونے کے باعث وہ فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گلوکار سلمان احمد کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کررہے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: راولپنڈی میں تحریک انصاف اورعوامی لیگ کے کارکنوں کا احتجاج
گرفتاری کے وقت سلمان احمد کا کہنا تھا کہ میں نے کونسا قانون توڑا ہے جس پر مجھے گرفتار کیا گیا جب کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور مزید 24 لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم گلوکارسلمان احمد پولیس وین سے ڈرامائی اندازمیں فرار ہوگئے۔ گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہےکہ وین کا دروازہ ٹھیک سے بند نہیں ہوا تھا جس جسے باعث وین سے نکل گیا۔
واضح رہے کہ 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اور ایف سی کو طلب کر لیا ہے اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔